8 فروری کو گھر نہیں بیٹھنا، شیر پر مہر لگانی ہے، مریم نواز

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  بچوں کا مستقبل پیٹرول بمب نہیں آئی ٹی انڈسٹری ہے۔8 فروری کو کوئی آپکے سامنے موجود ھو یا نہ ھو آپ نے گھر میں نہیں بیٹھنا ،8 فروری کو شیر ہر مہر لگانی ھے۔

یہ باتیں مسلم لیگ نون کی سینئیر نائب صدر اور چیف آرگنائزر  مریم نواز  نے سیالکوٹ میں بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ  کہا کہووٹ کی پرچی صرف پرچی نہیں ھے بلکہ آپکا مستقبل ھے۔ 

مریم نواز نے کہا کہ سیالکوٹ وہ واحد شہر ھے جہاں نواز شریف دوسری بار آئے ہیں۔ سیالکوٹ وفاداروں کا شہر ھے۔ 

سیالکوٹ والوں سے مخاطب ہوتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ  مسلم لیگ نون، نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز آپ کے ممنون ہیں کیونکہ آپ نے پاکستان کو اور مسلم لیگ نون کو وہ وفادار دیئے ہیں جن کی چراغ لے کر بھی ڈھونڈو تو مثال نہیں ملتی۔  آپ نواز شریف شہباز شریف سے اس لیئے پیار کرتے ہیں کیونکہ نواز شریف آپ سے پیار کرتے ہیں۔