ہوائی فائرنگ سے حافظ قرآن نوجوان جاں بحق

ہوائی فائرنگ سے حافظ قرآن نوجوان جاں بحق
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی کے علاقے بنارس میں ہوائی فائرنگ سے نوجوان حافظِ قرآن جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ اسرار نامی نوجوان شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول اسرار کو 2 گولیاں سر پر، 1 بازو اور 1 سینے پر لگی۔

اس حوالے سے پولیس کا بتانا ہے کہ مقتول کے اہلِ خانہ کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

واقعے کی مزید تحقیقات کے لیے پولیس کی ٹیم روانہ کر دی گئی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer