شراب کی بوتلیں لیجاتے ہوئے پرویز الٰہی کا ڈرائیور اورگن مین گرفتار

Pervaiz Elahi
کیپشن: Pervaiz Elahi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے سابق وزیر اعلٰی پنجاب اور مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری پرویز الہیٰ کے ڈرائیور اور گن مین کو شراب کی بوتلیں لے جاتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے چودھری پرویز الہیٰ کے ڈرائیور اور گن مین کے خلاف مختلف دفعات کے تحت تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کرلیا۔ ملزمان نے انکشاف کیا کہ چودھری پرویز الہیٰ کی ہدایات پر لاہور سے رقم بھرا لفافہ لے کر آئے۔

سابق وزیراعلیٰ کے ڈرائیور اور گن مین نے مجسٹریٹ کے سامنے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے مبینہ ملازمین فہیم اور ارشاد نامی اشخاص کا نام لیتے ہوئے بتایا کہ دونوں مبینہ طور پر سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہی کے فرنٹ مین ہیں۔

ملزمان نے انکشاف کیا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے دونوں ملازمین چودھری پرویز الہیٰ کے لیے پیسوں کے لین دین میں ملوث ہیں، وزیر اعلیٰ کے لیے نجی رہائش گاہ پر نجی محفلوں کا بھی اہتمام کرتے ہیں۔

انہوں ںے بتایا کہ چودھری پرویز الہیٰ کے لیے عاصم چیمہ نامی شخص بھی نجی محفلوں کا انتظام کرتا ہے، اسلام آباد سے شراب بھی اسی مقصد کے لیے منگوائی گئی تھی اور مبینہ طور پر عاصم چیمہ نامی شخص بھی پنجاب اسمبلی میں ملازم ہے۔