کورونا کے مریضوں کے لئےخوش خبری

covid 19 virus image
کیپشن: covid 19
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 زاہد چودھری:  دو برس بعد ہیلته کیئر کمیشن کو پی سی آر ٹیسٹ ریٹس کم کرنے کا خیال آ ہی گیا۔ تمام ہسپتالوں، نجی لیبارٹریوں اور کولیکشن سنٹرز کو کووڈ 19 کے ٹیسٹ کی فیس زیادہ سے زیادہ 4800روپے وصول کرنے کی ہدایت  کردی گئی . 

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے کووڈ19کے پی سی آر ٹیسٹ کے نرخ6500روپے کم کر کے 4800روپے مقرر کردیے ہیں اور اِن عوامی مفاد کے احکامات کا اطلاق فوری طورپر ہوگا۔اس سلسلہ میں صوبہ بھر کے تمام ہسپتالوں، نجی لیبارٹریوں اور کولیکشن سنٹرزکو ایک مراسلہ جاری کیاگیا ہے جس کے مطابق کووڈ19کی تشخیص کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کی زیادہ سے زیادہ قیمت 4800روپے مقررکر دی گئی ہے اور انھیں ہدایت کی گئی ہے کہ اس فیس سے زائد نرخ ہر گز وصول نہ کیے جائیں۔مراسلہ کے مطابق کورونا کے تشخیصی ٹیسٹ کرنے والی تما م علاجگاہوں،نجی لیبارٹریوں اورکولیکشن سنٹرزکوکمیشن کی ٹیمیں وقتاًفوقتاً چیک کرتی رہیں گی اور ان احکامات پر عملدرآمدنہ کرنے کی صورت میں تمام مراکز کو بھاری جرمانہ،خدمات کی معطلی،کمیشن کی رجسٹریشن کوختم اورانھیں سربمہر بھی کیا جائے گا۔واضح رہے کہ قبل ازیں کورونا کے تشخیصی نرخ 6500روپے تک وصول کیے جارہے تھے۔