ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پارکنگ فیسوں میں اضافہ مسترد

پارکنگ فیسوں میں اضافہ مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد حسین: لاہور پارکنگ کمپنی کو آؤٹ سورس کرنے کے بجائے سیلف آپریٹنگ ماڈل پر چلانے کا فیصلہ جبکہ لاہور پارکنگ کمپنی کی سالانہ آمدن کو 36 کروڑ سے بڑھا کر ایک ارب 70 کروڑ تک بڑھانے کا پلان تیار کرلیا گیا، سٹی فورٹی ٹو نے ایل پی سی کے نئے بزنس پلان کی کاپی حاصل کرلی۔

اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ نے لاہور پارکنگ کمپنی کے پارکنگ فیسوں میں اضافے کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔ سربراہ مانیٹرنگ یونٹ ڈاکٹر سلمان شاہ نے پارکنگ فیسوں میں اضافہ کو مسترد کردیا۔ ایل پی سی کے نئے تشکیل شدہ بورڈ نے نئے بزنس پلان پیش کردیا۔ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے پبلک سیکٹر کمپنیز ڈاکٹر سلمان شاہ کو بند کمرہ اجلاس میں بریفنگ دی گئی۔ کنسلٹنٹ نجیب احمد پبلک سیکٹر کمپنیز کے اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ کو پارکنگ کمپنی کے نئے بزنس پلان پر بریفنگ دی۔

ڈاکٹر سلمان شاہ نے کہا کہ پارکنگ کمپنی اب حیلے بہانوں کے بجائے کارکردگی پر توجہ دے۔ دستاویزات کے مطابق لاہور پارکنگ کمپنی کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ ختم کردیا گیا ہے۔ لاہور پارکنگ کمپنی سیلف آپریٹنگ ماڈل پر پرفارم کرے گی، پارکنگ اسٹینڈز کو مینویل سسٹم کے بجائے ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جائے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے نئی پارکنگ سائٹس متعارف کرائی جائیں گی۔

نئے بزنس پلان کے تحت آمدنی کا سالانہ تخمینہ ایک ارب 70 کروڑ لگایا گیا ہے۔ لاہور پارکنگ کمپنی کی سالانہ آمدن 36 کروڑ سالانہ ہے، نئے بزنس ماڈل کے آئندہ پانچ سالوں میں پارکنگ کمپنی کی آمدن کو 3 ارب سالانہ تک بڑھایا جائے گا۔ استعداد کار اور مشینری کی انسٹالیشن کے کیپیٹل کاسٹ 21 کروڑ دس لاکھ درکار ہوگی۔

آئندہ تین سالوں میں 90 کروڑ کی سرمایہ کاری درکار ہوگی، پلاننگ پر 4 کروڑ، ای ٹکٹنگ پر 6 کروڑ، سائنیج، لائسنسنگ اور نئے مینجمنٹ پر 2 کروڑ 50 لاکھ کی انویسٹمنٹ ہوگی جبکہ ہیومن ریسورس پر 3 کروڑ اور یونیفارم پر 60 لاکھ روپے خرچ ہونگے۔