(قیصر کھوکھر)سنٹرل سلیکشن بورڈ نے پنجاب کے 3محکموں کے سیکرٹریز کو گریڈ21 میں ترقی کیلئے نظرانداز کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری کوآپریٹو احمد رضا سرور، سیکرٹری سکول ایجوکیشن محمد شہریار سلطان اور سیکرٹری اوقاف گلزارحسین شاہ کوگریڈ21 میں ترقی نہیں مل سکی، تینوں سیکرٹریز نے نیشنل مینجمنٹ کورس بھی کررکھا تھا اس کے باوجود ترقی کیلئے نظرانداز کر دیئے گئے ہیں۔
سیکرٹری سپیشلائز ہیلتھ کیئر نیبل احمد اعوان کوگریڈ21 میں جبکہ سیکرٹری انڈسٹریز کیپٹن(ر) ظفراقبال اور انیلہ سلمان کو گریڈ20 میں ترقی دی گئی ہے، وزیراعظم کی منظوری کے بعد اس ترقی کا نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔