اوورسیز کی شکایات پر 35 مقدمات درج کرنے کی سفارش

اوورسیز کی شکایات پر 35 مقدمات درج کرنے کی سفارش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب:ضلعی اوورسیز کمیٹی نے پولیس کو اوورسیز پاکستانیوں کی 35 شکایات پر اندراج مقدمہ کی سفارش کردی۔

کمشنر آفس دیو سماج روڈ پر ایڈیشنل کمشنر لاہور طارق قریشی کی زیر صدارت ضلعی اوورسیز کمیٹی لاہور کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں چئرمین سمندرپار پاکستانی ضلعی کمیٹی ملک جہانگیر حسین بارا،اے ڈی سی آر اصغر جوئیہ،سمیت پولیس و دیگر نے شرکت کی ۔

ایڈیشنل کمشنر لاہور طارق قریشی نے کہا کہ اوورسیز کمیٹی کی سفارش پر ایف آئی آر لازمی درج ہو گی۔ایڈیشنل کمشنر نے کہا کہ پولیس نے اوورسیز کی 429 درحواستوں میں سے 370 نمٹائی ہیں،ضلعی کمیٹی نے 35 کیسوں میں مقدمات اندراج کی سفارش کی ہے۔چیئرمین ضلعی کمیٹی کو بتایا گیا کہ پنجاب اوور سیز کمیشن کے پورٹل پر 200 شکایات کو حل کر دیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ تمام نجی سوسائٹیوں کیخلاف شکایات کو یکجا کر رہے ہیں۔ ایڈیشنل کمشنر نے کہا کہ آئندہ اجلاس پنجاب اوورسیز کمیشن کا سینئر افسر بھی اٹنڈ کریگا۔ایڈیشنل کمشنر نے کہا کہ ریونیو۔جنرل ایڈمنسٹریشن۔پولیس کے کیسز کو علیحدہ علیحدہ کیا جائے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer