(حسن علی) لاہورڈویژن کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے شاہ پور کانجراں مویشی منڈی میں بیوپاریوں کو ٹرانسپورٹیشن کے حوالے سے آگاہی کیلئے مختلف کمپنیوں کے ٹرکوں اور ٹریکٹروں کی دو روزہ نمائش کا انعقاد کیا گیا۔
نمائش میں ٹرک، ٹریکٹرز، لبریکینٹس اور ٹائربنانے والی 20 کمپنیوں نےسٹالزلگائے، نمائش کا مقصد بیوپاریوں کومویشیوں کی صحیح طریقے سے نقل و حمل کے بارے آگاہی دینا تھا۔ کیٹل مارکیٹ کمپنی کے مینجر ملک کاشف اورملک آصف کا کہنا تھا کہ نمائش کا مقصد بیوپاریوں کیلئےٹرانسپورٹیشن کی نئی اور جدید سہولیات کو متعارف کروانا ہے۔
نمائش میں ککس لبریکینٹس کی جانب سے لگائے جانیوالا سٹال حاضرین کی توجہ کا مرکز بنا رہا، ککس لبریکینٹس کے ہیڈ آف بزنس ڈویلپمنٹ فرحان تنویرکا کہنا تھا کہ سٹال کا مقصد ٹرانسپورٹرز اور گاڑی مالکان کو انجن آئل کے بارے میں آگاہ کرنا ہے کیونکہ ککس لبریکینٹس انجمن کیلئے بہترین آئل ہے۔
نمائش میں ٹریفک قوانین سےآگاہی کیلئےسٹی ٹریفک پولیس اورہائی ویزاینڈموٹر ویزپولیس کےسٹالزبھی لگائےگئے ہیں۔