مریم نواز کی پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے اجلاس میں فلاور فیسٹیول، رمضان فیسٹیول اور ایسٹر کی تیاری کے متعلق ہدایات

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پی ایچ اے کو مسیحی برداری کے تہوار ایسٹر کی تیاری کا حکم دے دیا۔
  مریم نواز شریف نے حکم دیا ہے کہ ا یسٹر کے حوالے سے مسیحی برداری کے علاقوں کوسجایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایسٹر کی تیاری میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے، ہم سب مسیحی برداری کی خوشیوں میں شریک ہیں۔ 
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے لاہورمیں فلاورفیسٹیولمنعقد کرنے کی بھی ہدایت کی ۔
انہوں نے لاہور میں رمضان فیسٹیول منعقدکرنے کی تجویز کا جائزہ لیا۔ ڈی جی پی ایچ اے نے خصوصی اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کوتفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس میں پرویز رشید،مریم اورنگزیب،بلال کیانی،عظمی بخاری،ثانیہ عاشق شریک ہوئے۔
چیف سیکرٹری،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، کمشنر،ڈپٹی کمشنر لاہوراورڈی جی پی ایچ اے بھی موجود تھے۔