شناختی کارڈ کی شرط، احتجاجی تحریک زور پکڑنے لگی

شناختی کارڈ کی شرط، احتجاجی تحریک زور پکڑنے لگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہزاد خان ابدالی ) صدرانجمن شہریان شاہد بلال کی تاجر وفد کے ہمراہ صدر انجمن تاجران لاہور مجاہد مقصود بٹ سے ملاقات، چار مارچ کو شناختی کارڈ کی شرط کیخلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی یقین دہانی کرادی۔

تاجران کے وفد کی قیادت صدر انجمن شہریان وتاجران شاہد بلال نے کی۔ اس موقع پر شاہد بلال نے شناختی کارڈ کی شرط کیخلاف مجاہد مقصود بٹ کی احتجاجی تحریک کی حمایت کا اعلان کیا۔ صدر انجمن تاجران لاہور مجاہد مقصود بٹ نے کہا کہ ظالمانہ ٹیکسوں نے تاجروں کا جینا حرام کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیگر مارکیٹیوں کے صدور بھی جلد احتجاجی تحریک میں شامل ہوں گے، صدر انجمن تاجران شہریان وتاجران شاہد بلال نے کہا کہ نیلا گنبد مارکیٹ میں چار مارچ کو مظاہرے میں بھرپور شرکت کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شناختی کارڈ کی شرط ختم کیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔