(حسن علی) شہر میں برائلر کی رسد اور طلب مستحکم ہونے کے باعث قیمت بھی مستحکم رہی۔مرغی کا گوشت 215 روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈے 84 روپے فی درجن پر ہی فروخت ہوتے رہے۔
شہر میں برائلر کی رسد اور طلب مستحکم ہونے کے باعث قیمت بھی مستحکم ہو گئی ہے۔ زندہ مرغی148 روپے فی کلو جبکہ مرغی کا گوشت 215 روپے فی کلو میں ہی فروخت ہوتا رہا۔ فارمی انڈوں کی قیمت بھی 84 روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکوُمت مرغی کے گوشت کی قیمت کو مستحکم رکھنے کیلئے اقدامات کرے اور دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو بھی کنٹرول کیا جائے۔