(ندیم خالد) تھانہ سبزہ زار کی حدود میں میٹرو اورنج ٹرین کے اعوان ٹاون اسٹیشن کی لفٹ سے لاش برآمد ، شناخت نہیں ہوسکی۔
تھانہ سبزہ زار کے علاقے اعوان ٹاون میں اورنج ٹرین کے اسٹیشن کی لفٹ سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا جائزہ لیااور دیگر فرانزک ٹیموں نے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے۔ پولیس نے نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی تاہم مزید حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔ پولیس نے علاقے میں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تفتیش شروع کر دی ہے۔