ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا میجر عدیل زمان شہید کو عظیم قربانی پر خراجِ عقیدت

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا میجر عدیل زمان شہید کو عظیم قربانی پر خراجِ عقیدت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  نے  میجر عدیل زمان شہید کو عظیم قربانی پر خراجِ عقیدت پیش کیا ۔

  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  نے کہا پاک فوج کے شہداء قوم کا فخر ہیں، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔فیلڈ مارشل نے شہید کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔

میجر عدیل زمان شہید نے آپریشن کے دوران فرنٹ سے قیادت کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔پاک فوج دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے، شہداء کی قربانیاں قومی حوصلے کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

میجر عدیل زمان شہید کی تدفین آبائی شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ کی جائے گی۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا ، زخمی افسران و جوانوں کی عیادت کی 

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے زخمی جوانوں کی جرات، حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا۔