ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری لنکن ایئرلائن فٹس ایئرکاکولمبوسےلاہور کیلئےپروازوں کےآغازکااعلان

سری لنکن ایئرلائن فٹس ایئرکاکولمبوسےلاہور کیلئےپروازوں کےآغازکااعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سید احمد; لاہور کے لیے بین الاقوامی ایئرلائنز کی دوطرفہ پروازوں کے آغاز میں دلچسپی بڑھنے لگی ہے, اسی سلسلے میں سری لنکن ایئرلائن فٹس ایئر نے کولمبو سے لاہور کے لیے پروازوں کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فٹس ایئر 20 جنوری 2026 سے کولمبو اور لاہور کے درمیان فضائی آپریشن شروع کرے گی۔ ایئرلائن ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کرے گی، جو لاہور کے لیے بروز منگل اور ہفتہ روانہ ہوں گی۔

فلائٹ آپریشن کے لیے فٹس ایئر ایئربس اے 320 طیارہ استعمال کرے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ نئی پروازوں سے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان فضائی رابطوں کو فروغ ملے گا اور مسافروں کو سفر کی مزید سہولتیں میسر آئیں گی۔