ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ متاثر

لاہور کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طلحہ اشرف:شہر بھر میں دھند کی شدت میں بتدریج اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس کے باعث حدِ نگاہ متاثر ہو رہی ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں درجہ حرارت مزید کم ہونے کا امکان ہے، تاہم آنے والے دنوں میں دھند کی شدت میں کمی دیکھی جائے گی۔ ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا 2 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔

دھند کی صورتحال کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران فوگ لائٹس کا استعمال کریں، رفتار کم رکھیں اور محتاط ڈرائیونگ کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار حادثے سے بچا جا سکے۔