نواز شریف کی والدین اور اہلیہ کی قبروں پر حاضری، کارکنوں سے ملاقات

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: جاتی عمرہ  میں مسلم لیگ نون کے قائد میاں محمد نواز شریف نے جمعہ کے روز اپنے والدین اور اہلیہ  کی قبروں پر حاضری دی۔
نواز شریف نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد اپنے والدین اور اہلیہ کلثوم نواز کی قبروں پر حاضری دی اور  فاتحہ خوانی کی۔
نواز شریف نے جمعہ کے روز اپنے گھر پر مسلم لیگ نون کے کارکنوں اور رہنماؤں سے ملاقات بھی کی۔انہوں نے نماز جمعہ جاتی عمرہ میں اداکی ۔اس موقع پر سابق ایم پی اے مرزا جاوید، حاجی طلعت، کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید ،طارق آفندی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔