پولیس کی کارروائی؛100 سے زائد شراب کی بوتلیں برآمد، ملزم گرفتار

پولیس کی کارروائی؛100 سے زائد شراب کی بوتلیں برآمد، ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد : سندر پولیس کی بڑی کارروائی، نیو ائیر نائٹ پر شراب کی سپلائی کرنیوالے شراب فروش جاوید سلامت کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سندر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے  نیو ائیر نائٹ پر شراب کی سپلائی کرنیوالے شراب فروش جاوید سلامت کو گرفتار  کرلیا ہے۔ایس پی صدر سدرہ خان کا کہنا تھا کہ شراب فروش ملزم سے 100 سے زائد شراب کی بوتلیں برآمد ہوئی ہیں،  ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ اور متعدد بار جیل کی ہوا کھا چکا ہے۔
ملزم کی جانب سے مختلف علاقوں میں نو جوان نسل کو شراب سپلائی کرنے کا اعتراف کیا گیا ، شراب فروش ے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔