سوشل میڈیا پر الٹی چلنے والی گاڑی کی دھوم , ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر الٹی چلنے والی گاڑی کی دھوم , ویڈیو وائرل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:عام طور پر گاڑیوں کے ٹائر نیچے اور باڈی اوپر ہوتی ہے لیکن سوشل میڈیا پر ایک ایسی گاڑی توجہ کا مرکز ہے جس کے ٹائر اوپر کی جانب ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ایک منفرد طرز کی گاڑی سڑک پر دوڑ رہی ہے اور اس گاڑی کو دیکھ کر گمان ہوتا ہے کہ یہ گاڑی جیسے الٹی ہو کر چل رہی ہے یعنی ٹائر اوپر اور گاڑی کی چھت زمین سے لگ کر چل رہی ہے۔

  گاڑی کے مالک نے گاڑی میں ہر چیز کو الٹا لگایا ہے، گاڑی کے ٹائر اوپر ہیں جب کہ گاڑی کی کھڑکیاں اور ڈور ہینڈل کو  بھی الٹا کرکے لگایا گیا ہے جس سے گاڑی الٹی چلنے کا گمان دے رہی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین بھی اس گاڑی کے ڈیزائن کو دیکھ کر حیران ہورہے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer