سی ٹی او لاہور ڈرائیونگ ٹیسٹ میں پاس یا فیل؟

HTV Driving license test for CTO
کیپشن: CTO Lahore
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)سی ٹی او لاہور نے کمرشل گاڑی چلانے کے لیے ضروری ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کر لیا ۔ اب سی ٹی او کمرشل گاڑی چلانے کے اہل ہو گئے۔

سی ٹی او لاہور منتظر مہدی اپنے کمرشل ڈرائیونگ لائسنس کے ٹیسٹ کےلئے مناواں لائن پہنچے۔سی ٹی او لاہور نے عام شہری کی طرح کمرشل ڈرائیونگ ٹیسٹ دیا،جس کے لیے سی ٹی او لاہور نے اپوائٹمنٹ لینے کے بعد سائن ٹیسٹ دیا اور سائن ٹیسٹ دینے کے بعد روڈ ٹیسٹ بھی دیا جس میں سی ٹی او کا ماتحت ٹریفک وارڈن ان کی نگرانی بھی کرتا رہا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے کمرشل ڈرائیونگ لائسنس کا ٹیسٹ باآسانی پاس کرلیا جس کے بعد انہیں ڈرائیونگ لائسنس جاری کر دیا گیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer