ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ

Inter bank
کیپشن: Dollar rate
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد)انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قدر میں 5 پیسے مزید اضافہ ہو گیا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 178 روپے 19پیسے سے بڑھ کر 178 روپے 24 پیسےکا ہوگیا.انٹربینک میں ڈالر کی ٹریڈنگ 178 روپے 24پیسے پر کلوز ہوئی.سٹیٹ بنک آف پاکستان نے ڈالر کی قیمت جاری کردی۔

 واضح رہے کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے روپیہ کمزور ہوتا ہے، ضروریات زندگی کی اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے اور مہنگائی کا طوفان آتا ہے جس سے عام آدمی کی قوت خرید متاثر ہوتی ہے۔