بھارتی مسلمانوں کو دیوار سے لگانے کی کوششیں جاری رہیں تو خانہ جنگی ہوسکتی ہے، نصیر الدین شاہ

naseeruddin shah indian actor
کیپشن: naseeruddin shah
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک : بھارتی انتہاپسند باز نہ آئے تو  خانہ جنگی ہوسکتی ہے  بھارتی اداکار نصیرالدین شاہ نے  وارننگ دے دی۔

نصیر الدین شاہ  کا کہناتھا کہ اگر بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو مسلمانوں کی جانب سے جواب دیا جائے گا جس سے خانہ جنگی کا خطرہ ہے 

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو پسماندہ اور بے  رکھ کر انہیں دوسرے درجے کا شہری بنایا جا رہا ہے۔  اور ایک دو جگہوں پر نہیں یہ صورت حال  تقریباً ہر شعبے میں ہے اور یہ کوششیں دانستہ ہیں۔ مسلم کشی پر بھارتی وزیر اعظم کی مکمل خاموشی یہ ظاہر کرتی ہے کہ انہیں کوئی پرواہ نہیں ۔

بھارتی اداکار نے کہا کہ مسلمانوں میں ایک خوف کا فوبیا پھیلانے کی سازش کی جا رہی ہے  انتہا پسند ہمیں خوفزدہ کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں تاہم مجھے یہاں خوف محسوس نہیں ہوتا کیونکہ یہ میرا گھر ہے لیکن میں اپنے بچوں کے لیے فکر مند ہوں کہ ان کا کیا ہو گا۔