شاہ لطیف یونیورسٹی کی بس سے طالبہ اغوا کی کوشش کرنیوالا ملزم صفدر وسان گرفتار

shah latif univerasity khairpur sindh
کیپشن: shah latif univerasity khairpur sindh
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : خیرپور کی شاہ لطیف یونیورسٹی کی بس کو یرغمال بنا کر طالبہ کواغوا کرنے کی کوشش کرنے والا مرکزی ملزم گرفتارکرلیا گیا۔

خیرپور پولیس نے ملزم صفدروسان کو گرفتار کر کے رانی پور تھانے منتقل کردیا ہے۔ملزم صفدر وسان نے ایک ہفتہ قبل اپنے ساتھیوں کے ساتھ رانی پور میں یونیورسٹی کی بس کو اسلحہ کے زور پر روک کر طالبہ کو اغوا کرنے کی کوشش کی تھی۔ جس پربس میں موجود کچھ طلبہ مزاحمت کے دوران زخمی بھی ہوئے تھے۔ تاہم  ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد طلبہ و طالبات نے رانی پور قومی شاہراہ پر دھرنا دیا تھا ۔

سندھ ہائی کورٹ کے از خود نوٹس کے بعد ملزم کے والدین متاثرہ طالبہ کے گھر گئے اور معافی مانگ کر صلح کرکے آئے تھے۔