ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہوریوں کیلئے بڑی خوشخبری ۔۔ شہرمیں چلیں گی الیکٹرک   بسیں

electric buses
کیپشن: electric buses
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:لاہوریوں کیلئے بڑی خوشخبری ۔۔۔۔ شہرمیں چلیں گی الیکٹرک   بسیں ،لاہور کیلئے  الیکٹرک   بسوں کی خریداری   کیلئےصوبائی وزرا کی سربراہی میں نئی  14 رکنی کمیٹی تشکیل، لاہور اور پنجاب میں ماحول دوست  الیکٹرک  بسوں کی خریداری پر 3 ارب 60 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔

  وزیر اعلیٰ  پنجاب کے احکامات پر لاہوریوں کے لیے الیکٹرک   بسوں کی خریداری  کیلئےصوبائی وزرا کی سربراہی میں 14 رکنی کمیٹی تشکیل  دیدی گئی ،نئی کمیٹی  ماحول دوست  الیکٹرک حول بسوں کی خریداری  کا جائزہ ، مفصل پلان اور منصوبہ بندی کرے گی ۔

صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت  کوکمیٹی کے سربراہ  مقرر کیا گیا ہے،صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اور ماحولیات سمیت وزیر برائے توانائی، چیئرمین پی اینڈ ڈی ،سیکرٹری انرجی سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور سیکرٹری ماحولیات ، پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی اور محکمہ قانون کے افسران  اس کمیٹی کا حصہ ہوں گے ۔

کمیٹی لاہور اور پنجاب میں بسوں کی خریداری کے معاملات دیکھے گی  جبکہ  لاہور اور پنجاب میں ماحول دوست  الیکٹرک  بسوں کی خریداری پر 3 ارب 60 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔