(ویب ڈیسک) ’ عرنون‘ دنیا کا مہنگا ترین اونٹ قرار، قیمت 20 کروڑ ریال سے زیادہ ہے۔ کنگ عبدالعزیز فیسٹول کے تیسرے ایڈیشن میں اس کی پہلی پوزیشن آئی ہے۔ عرنون کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج کیا گیا ہے۔ اونٹ کے مالک سے متعدد مرتبہ اسے 25 ملین ریال تک خریدنے کی پیشکشیں ہوئی جو انہوں نے ٹھکرا دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق عرنون‘ نامی اونٹ کو دنیا کا سب سے مہنگا اور مشہور اونٹ قرار دیا گیا ہے۔ اس کی قیمت اب 200 ملین ریال سے زیادہ ہے۔ کنگ عبدالعزیز فیسٹول کے تیسرے ایڈیشن میں اس کی پہلی پوزیشن آئی ہے۔
عرنون سعودی عرب میں اونٹ کے باڑوں میں سے ایک میں موجود ہے۔ اس کے مالک نے دنیا کے اس مہنگے ترین اونٹ کی کہانی سناتے ہوئے بتایا ہے کہ اس نے یہ اپنے دوست سے خریدا تھا۔ ان کے مطابق متعدد مرتبہ اسے 25 ملین ریال تک خریدنے کی پیشکشیں ہوئی جو انہوں نے ٹھکرا دیا تھا۔
اونٹ کے مالک کے مطابق یہ الھدب نامی اونٹوں کی نسل سے ہے، جسے سعودی عرب میں امیر سلطان کا اونٹ کہا جاتا ہے۔ اس کا شمار مغاتیر کے بہترین اونٹوں میں ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت اس نسل کی 60 ویں پشت چل رہی ہے۔