مفت شوارما کیوں نہیں دیا؟ مسلح افراد کا دکاندار پر تشدد

مفت شوارما کیوں نہیں دیا؟ مسلح افراد کا دکاندار پر تشدد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) اقبال ٹاؤن میں مفت شوارما نہ دینا شہری کا جرم بن گیا، مسلح افراد نے شوارما سٹال کے مالک کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں مفت شوارما نہ دینے پر دکاندار پر بہیمانہ تشدد کیا۔ ملزموں نے سٹال مالک کے 60 سالہ والد کو بھی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ ملزم راشد گجر اور مانا نے سٹال مالک اور ملازموں پر تشدد کیا اور بعد میں شوارما پوائنٹ بھی الٹا دیا۔

سٹی فورٹی ٹو کو موصول ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان  سرعام ممنوعہ اسلحہ لہراتے رہے اور ہوائی فائرنگ کرتے رہے۔  

چند روز قبل نواں کوٹ کے علاقے یتیم خانہ موبائل مارکیٹ میں دکاندار اور گاہک کے مابین تکرار پر فائرنگ سے راہ گیر سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ دکاندار اور گاہک کے مابین موبائل کی خریداری پر تلخ کلامی ہوگئی تھی اسی دوران نامعلوم گاہک نے دیگر مسلح ساتھیوں کے ہمراہ اندھا دھند فائرنگ کی تھی۔