ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینال روڈ، سکائی لینڈ پل کے قریب افسوسناک واقعہ

کینال روڈ، سکائی لینڈ پل کے قریب افسوسناک واقعہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فہد علی ) کینال روڈ پر سکائی لینڈ پل کے قریب گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے کی وجہ سے ایک شخص جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا۔

ریسکیو کے مطابق انھیں اطلاع ملی کہ کینال روڈ سکائی لینڈ پل کے قریب گاڑی میں آگ لگ گئی ہے،جس پر فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی۔ ریسکیو کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجہ سے ایک شخص جھلس کر جاں بحق ہوگیا جبکہ گاڑی بھی مکمل طور پر جل گئی۔

آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی اور نہ ہی متوفی کی شناخت ہوئی ہے، متوفی کی عمر چالیس سے پینتالیس سال معلوم ہوتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکٹھے کرلئے گئے ہیں۔پوسٹ مارٹم اور فرانزک رپورٹ کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔