کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے، پولیس اہلکاروں کیلئے بڑی خوشخبری

کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے، پولیس اہلکاروں کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد علی) لاہور پولیس نے تھانوں میں ہفتہ وار چھٹی اور 8 گھنٹے کی شفٹ کا شیڈول جاری کر دیا۔  

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جانب سے لاہور پولیس کو ہفتہ وار چھٹی دینے اور اہلکاروں سے آٹھ گھنٹے کی شفٹ شروع کرنے کا حکم دیا گیا تھا، تاہم سی سی پی او بشیر احمد کی جانب سے احکامات کی پاسداری نہیں کی جا رہی تھی۔

آئی جی نے برہمی کا اظہار کیا تو سی سی پی او نے تھانوں میں آپریشن اور انویسٹی گیشن ونگ سمیت سیکورٹی ڈویژن کو بھی ہفتہ وار چھٹی کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

مراسلے میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ اہلکاروں سے آٹھ گھنٹے کی شفٹ میں ڈیوٹیاں لی جائیں۔