سٹی 42: اسلام آباد: سانحہ پمز کی عبوری رپورٹ جاری ہونے پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا ہنگامی اجلاس طلب، ایجنڈا جاری کردیا۔
پمز آتشزدگی کی جاری کردہ عبوری رپورٹ اور نتائج اجلاس میں پیش ہوں گے۔وزارت قومی صحت زچہ و بچہ ہیلتھ کیئر سینٹر، پمز میں آتشزدگی پر بریفنگ دے گی۔قائمہ کمیٹی نے وزیر صحت مصطفٰی کمال سمیت تمام متعلقہ اعلٰی حکام کو مدعو کر لیا۔
وزارت قومی صحت کو تمام متعلقہ افسران سمیت قائمہ کمیٹی اجلاس میں شرکت کی ہدایت کردی ۔ قائمہ کمیٹی قومی صحت کا اجلاس پیر کو دوپہر 2 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔
اجلاس میں 10 اگست کے سابقہ اجلاس کی کارروائی کی توثیق کی جائے گی۔قائمہ کمیٹی کو سابقہ سفارشات پر عملدرآمد کی جامع رپورٹ پیش کی جائے گی۔وزارت قومی صحت کو اجلاس سے قبل بریف کی 30 کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت کردی ۔
چیف کمشنر اسلام آباد کو بھی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی ۔ اجلاس میں چیئرمین کی اجازت سے دیگر امور بھی زیر بحث لائے جا سکیں گے