سٹی 42: مناواں میں قائداعظم انٹرچینج کے قریب ٹریفک حادثے میں آئل ٹینکر کی زد میں آکر 50 سالہ خاتون جاں بحق جبکہ ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق متوفیہ رخسانہ بی بی موٹر سائیکل پر 20 سالہ ذیشان کے ہمراہ جا رہی تھی کہ موٹر سائیکل کا توازن بگڑنے کے باعث خاتون سڑک پر گر گئی پولیس کے مطابق پیچھے سے آنے والے تیز رفتار آئل ٹینکر نے خاتون کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ ذیشان زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
حادثے کے بعد آئل ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ چیف ٹریفک آفیسر نے ایس ایس پی سٹی ٹریفک سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔