ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ جاری، 24 گھنٹوں میں 2 افراد جاں بحق

لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ جاری، 24 گھنٹوں میں 2 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان:  شہر میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 255 حادثات رپورٹ ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 304 افراد زخمی ہوئے ، 110 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 194 معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق بیشتر حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔