سٹی 42: پمز سانحہ: پمز اسپتال کے انتظامی اور اکاؤنٹس دفاتر اتوار کو بھی کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ۔
پمز انتظامیہ نے اتوار کو دفاتر کھلے رکھنے کے احکامات جاری کر دیئے۔پمز اسپتال انتظامیہ کے مطابق پمز کے تمام شعبوں کی انتظامی و اکاونٹس برانچز اتوار کو کھلی رہیں گی،انتظامی، اکاونٹس برانچز کا عملہ اتوار کو حاضری یقینی بنائے۔اتوار کو سرکاری امور بلا تعطل انجام دیئے جائیں گے، کوئی ملازم بغیر پیشگی منظوری ڈیوٹی سے غیر حاضر نہیں رہے گا۔
بلا اجازت غیر حاضر ملازم کے خلاف ضابطہ کی کارروائی ہو گی۔