شاہین عتیق:پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے مختلف علاقوں میں بارش اور گرج چمک کے امکان کی پیشگوئی کی ہے۔
موٹروے پولیس نے بارش کے دوران شہریوں کو محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرائیورز مناسب فاصلہ برقرار رکھیں اور غیر ضروری اوورٹیکنگ سے گریز کریں۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بارش کے باعث سڑکوں پر پھسلن اور حدِ نگاہ میں کمی کا خدشہ ہے، اس لیے ڈرائیورز رفتار کم رکھیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
ترجمان نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ شدید بارش کی صورت میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔