عابد چودھری:جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزمان کے خلاف پولیس کو درخواست دینا شہری کو مہنگا پڑ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مبینہ طور پر ملزمان نے ساتھیوں کے ہمراہ چھریوں کے وار کرکے شہری کو شدید زخمی کردیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ شہری حماد نے ملزمان کو ہلڑ بازی سے منع کیا تھا، جس پر نادر، سبحان، بلال اور بشارت نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اس پر چھریوں سے حملہ کردیا۔
چھریوں کے وار سے حماد شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ متاثرہ نوجوان کی والدہ نے واقعے کے خلاف تھانہ غالب مارکیٹ میں درخواست جمع کرادی ہے۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کیا جائے اور متاثرہ خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے۔