ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیلاب متاثرین کی بحالی سے خوشحالی تک مدد کریں گے؛ رانا تنویر حسین

 سیلاب متاثرین کی بحالی سے خوشحالی تک مدد کریں گے؛ رانا تنویر حسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ سیلاب سے ہونے والے نقصان کا اندازہ لگا رہے ہیں، سیلاب متاثرین کی بحالی سے خوشحالی تک مدد کریں گے ۔ 

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے بتائے بغیر دریاؤں میں پانی چھوڑ کر آبی دہشت گردی کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں سیلاب نے تباہی مچائی ہے، سیلاب متاثرین کی بحالی سے خوشحالی تک مدد کریں گے۔ 

 رانا تنویر حسین نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے ہونے والے نقصان کا اندازہ لگا رہے ہیں، سیلاب متاثرین کے ایک ایک روپے کا نقصان بھریں گے ۔