ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی ٹی ڈی کا خفیہ آپریشن، 3 دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی کا خفیہ آپریشن، 3 دہشتگرد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) سندھ نے جامشورو بھولاری روڈ میں کیے گئے خفیہ آپریشن میں 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی سندھ کے مطابق گرفتار دہشتگردوں میں حنیف بھٹ، معشوق رند اور شیر علی بھی شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ، بارودی مواد، ممنوعہ اسلحہ اورگولیاں برآمد ہوئیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ تینوں دہشتگردوں نے چھ ستمبر یوم دفاع پر دہشت گردی کا منصوبہ بنایا تھا۔ 

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان سندھ سے پنجاب جانے والے کارگو ٹرالرز پر فائرنگ میں بھی مطلوب ہیں۔ دہشت گرد حنیف بھٹ سی ڈی ٹی حیدرآباد کو دہشت گردی کیس میں انتہائی مطلوب تھا۔ تمام دہشتگردوں کو فنڈنگ ہالار چانگ کے ذریعے ہوتی تھی۔