سٹی 42: شہر کےمختلف علاقوں میں ہلکی بارش شروع ہوچکی ہے
جوہر ٹاؤن ، کوٹ لکھپت ، ٹاؤن شپ ، ماڈل ٹاؤن، مولانا شوکت علی روڈ، پیکو روڈ پربارش کاسلسلہ جاری ہے ، کینال روڈ،گلبرگ،قائداعظم انڈسٹریل سٹیٹ میں بھی بارش ہو رہی ہے ، قذافی، اچھرہ، مسلم ٹاؤن، فیروز پور روڈ پر بونداباندی شروع ہوگئی ہے ۔
موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے،8کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسےہوائیں چلنےکاسلسلہ جاری ہے محکمہ موسمیات نے شہرمیں وقفےوقفےسےبارش کی پیشگوئی کی ، بارشوں کاسلسلہ 2ستمبرتک جاری رہے گا ،مون سون بارشوں کےدوران شہریوں کواحتیاط برتنےکی ہدایت کی