ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹربینک میں ڈالر سستا

انٹربینک میں ڈالر سستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی ۔ 

سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 3 پیسے کمی ہوئی ، انٹربینک میں ڈالر 281.80 روپے سے کم ہوکر 281.77 روپے پر بند ہوا ۔

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 10 پیسے سستا ہوکر 283.60 روپے پر آگیا۔ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 99 پیسے سستاہوکر 382.32 روپے، یو اے ای درہم 5 پیسے کمی سے 77.20 روپے، سعودی ریال 5 پیسے کمی سے 75.50 روپے پر آگیا۔ اسکے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یورو 24 پیسے اضافے سے 330.64 روپے کا ہوگیا ۔