ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ؛ آرمی چیف کی سکھ کمیونٹی سے ملاقات، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی

سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ؛ آرمی چیف کی سکھ کمیونٹی سے ملاقات، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سیالکوٹ سیکٹر، شکرگڑھ، نارووال اور کرتاپور کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، جہاں اُنہوں نے سکھ کمیونٹی سے ملاقات کی ۔

 فیلڈ مارشل عاصم منیر نے متاثرہ سکھ برادری سے ملاقات بھی کی،  سکھ برادری نے آرمی چیف کا پُرتپاک استقبال کیا اور ریلیف خدمات پر شکریہ ادا کیا۔ آرمی چیف نے اُنہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی، کہا کہ سیلاب سے متاثرہ تمام مذہبی مقامات بشمول گوردوارہ دربار صاحب کرتاپور کو اصل حالت میں بحال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست اور اداروں کی ذمہ داری ہے کہ اقلیتوں اور ان کے مقدس مقامات کا تحفظ کریں ۔

 آرمی چیف نے دربار صاحب کرتاپور کا فضائی جائزہ بھی لیا۔ 

آرمی چیف نے سول انتظامیہ کے نمائندوں سے ملاقات میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے پر بروقت ردعمل کی تعریف کی۔ اس موقع پر سیلابی صورتحال اور جاری ریسکیو و ریلیف اقدامات پر آرمی چیف کو جامع بریفنگ دی گئی۔ جس پر آرمی چیف نے سول انتظامیہ اور فوجی جوانوں کی مربوط اور انتھک کوششوں کو سراہا۔ 

علاوہ ازیں جوانوں سے ملاقات میں آرمی چیف نے بلند حوصلے، آپریشنل تیاری اور خدمت کے جذبے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ مشکل حالات میں ریلیف اور ریسکیو آپریشن کرنے پر فوجی جوانوں کی خدمات کو سراہا گیا۔ 

سورس : آئی ایس پی آر