ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گووندا نے اہلیہ سنیتا آہوجا سے علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی 

گووندا نے اہلیہ سنیتا آہوجا سے علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :بھارتی اداکار گووندا نے اپنی اہلیہ سنیتا آہوجا سے علیحدگی کی گردش کرتی خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق ایک تقریب میں گووندا نے طلاق کی خبروں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جو کچھ ملا ہے ان کی اس کی بھی اوقات نہیں تھی۔ گووندا نے علیحدگی کی خبروں کو رد کرتے ہوئے ہاتھ جوڑ کر کہا کہ ان کی بیوی ان کے گھر کی دیوی ہے۔

گووندا کا کہنا تھا کہ مرد جتنا بھی پیسہ یا شہرت کما لے اس کی قسمت اس کے گھر کی دیوی یعنی اس کی بیوی سے ہی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کبھی کسی عورت کی بےعزتی یا مخالفت ہرگز نہیں کرتے۔ 

اس تقریب میں سنیتا آہوجا بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں سنیتا نے کہا کہ ’میرا شوہر صرف میرا ہے‘۔

یاد رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے سنیتا آہوجا اور گووندا کی طلاق کی خبریں گردش کر رہی ہیں جو اب دم توڑ گئی ہیں۔