وقاص احمد:لاہور کے علاقے سندر میں شوہر نے سابقہ بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔
ایس ایچ او سندراسد اقبال کا کہنا تھا کہ علی حسن نامی شخص نے سابقہ بیوی کوقتل کرکےخودکشی کی ، 30سالہ عنیقہ کواسکےسابق شوہرنےگھرمیں گھس کرقتل کیا ،ملزم نے بعد میں اپنے سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی۔
ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ خاتون شوہرسےعلیحدگی کےبعداپنےوالدین کےساتھ رہائش پذیرتھی،لواحقین کسی قسم کی کارروائی نہیں کروانا چاہتے،کارروائی کےبعدلاشیں ورثاکےحوالےکر دی جائیں گی۔
پولیس تحقیقات کے مطابق مقتولہ طلاق لے کر دوسری شادی کرنا چاہتی تھی،عنیقہ نے علی حسن سے طلاق کیلئے خلع دائرکررکھاتھا،ملزم علی حسن گزشتہ ڈیڑھ سال سےگھردامادتھا، ملزم کی مقتولہ سےپسندکی شادی تھی ، ملزم شادی کےبعدسےہی گھردامادکےطورپررہ رہاتھا،لڑکی کی فیملی کولڑکےبارےبہت کم معلومات ہیں۔