ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، نادرا نے بڑا اعلان کردیا

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، نادرا نے بڑا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اوورسیز پاکستانیوں کی مشکل آسان کردی۔ 

نادرا نے جاری کردہ پوسٹ میں اعلان کیا ہے کہ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے اوورسیز پاکستانی نادرا موبائل رجسٹریشن ٹیم کے ذریعے اپنے مسائل کا ازالہ کرواسکتے ہیں۔ نائیکوپ کی تجدید کروانی ہو یا پھر آپ کا کارڈ گم ہوگیا ہے یا پھر نائیکوپ کو کینسل کروانا ہے آپ نادرا کی ٹیم برطانیہ میں درج ذیل علاقوں میں موجود ہوگی۔

مانچسٹر میں علاقے بلیک برن میں 30 اگست بروز ہفتے کو  صبح 10 سے شام 4 بجے تک موبائل رجسٹریشن وین پہنچے گی۔ اس کے علاوہ بریڈ فورڈ کے علاقے شیفیلڈ میں بھی 30 اگست بروز ہفتے کو صبح 9 سے شام 4 بجے تک موبائل رجسٹریشن ٹیم موجود ہوگی۔