میٹر ک اور انٹر کی کتابیں تبدیل، تبدیلی کے مطابق پیپر تیار کرنےکی ہدایات

میٹر ک اور انٹر کی کتابیں تبدیل، تبدیلی کے مطابق پیپر تیار کرنےکی ہدایات
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض :نہم ، دہم اور انٹر کی 12 کتابیں تبدیل کرنے کا معاملہ ،پی سی ٹی بی نے کتابوں کی تبدیلی کیلئے کے مطابق پیپر تیار کرنے کیلئے تمام تعلیمی بورڈز کو ہدایات جاری کردیں۔
 پی سی ٹی بی نے کتابوں کی تبدیلی کے حوالے سےتمام تعلیمی بورڈز کو مراسلہ ارسال کردیا۔انٹرمیڈیٹ کی انگریزی گرائمر،ایتھکس،معاشرتی علوم، ترجمتہ القرآن کی کتاب تبدیل کی گئی ہے۔نہم و دہم کی انگریزی گرائمر ،ترجمتہ القرآن،اسلامیات،ایتھکس ،آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ کی کتابیں شامل ہیں۔مراسلے میں کہا گیا ہے تمام تعلیمی بورڈز پیپر بنانے سے قبل پیپرسیٹرز کو لازمی آگاہ کریں گے۔تعلیمی بورڈز کے سالانہ پیپرز نئی کتب کے مطابق بنائے جائیں گے۔