مانیٹرنگ ڈیسک: سابق وزیر اعظم عمران خان کی سزا معطلی پر شہباز شریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لاڈلے کی سزا معطل ہوئی ہے ختم نہیں ہوئی،چیف جسٹس کا "گُڈ ٹو سی یو" اور "وشنگ یو گڈ لک" کا پیغام اسلام آباد ہائی کورٹ تک پہنچ گیا۔
سابق وزیر اعظم نے ’ٹویٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلہ آنے سے پہلے ہی سب کو پتہ ہو کہ فیصلہ کیا ہوگا تو یہ نظام عدل کے لئے لمحہ فکریہ ہونا چاہیے ،اعلیٰ عدلیہ سے واضح پیغام مل جائے تو ماتحت عدالت یہ نہ کرے تو اور کیا کرے؟
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی سزا یقینی بنانے کے لئے مانیٹرنگ جج لگا تھا، لاڈلے کو بچانے کے لئے خود چیف جسٹس مانیٹرنگ جج بن گئے ،نظامِ عدل کا یہ کردار تاریخ کے سیاہ باب میں لکھا جائے گا،ایک طرف جھکے ترازو اور انصاف کو مجروح کرتا نظام عدل قابلِ قبول نہیں۔
لاڈلے کی سزا معطل ہوئی ہے ختم نہیں ہوئی۔ چیف جسٹس کا "گُڈ ٹو سی یو" اور "وشنگ یو گڈ لک" کا پیغام اسلاآباد ہائی کورٹ تک پہنچ گیا۔ فیصلہ آنے سے پہلے ہی سب کو پتہ ہو کہ فیصلہ کیا ہوگا تو یہ نظام عدل کے لئے لمحہ فکریہ ہونا چاہیے ۔ اعلی عدلیہ سے واضح پیغام مل جائے تو ماتحت عدالت یہ نہ…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 29, 2023
شہباز شریف نے کہا ہے کہ خانہ کعبہ کے عکس والی گھڑی بیچ کھانے والے کے سامنے قانون بے بس ہے ،چور اور ریاستی دہشت گرد کی سہولت کاری ہوگی توملک میں عام آدمی کو انصاف کہاں سے ملے گا،9 مئی ہو، جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ ہو، پولیس پر پٹرول بم کی برسات ہو، سب معاف۔