ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹروے پر سفر کرنیوالوں کیلئے بری خبر

 important news Motorway Travel
کیپشن: Motorway Travel
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقارگھمن)موٹروے  پر  کار کا سفر مزید مہنگا ہوگیا, لاہور   اسلام آباد موٹروے پر ٹال ٹیکس مزید بڑھا دیا گیا,نئے ٹال ٹیکس ریٹس  کا اطلاق  شروع کردیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق لاہوراسلام آباد دو طرفہ ٹال ٹیکس 180 روپے اضافہ کے بعد 2000 روپے ہوگیا, لاہور اسلام آباد موٹروے پر یک طرفہ ٹال ٹیکس 910 روپے سے بڑھ کر 1000 روپے کردیا گیا,نئے ٹال ٹیکس ریٹس  کا اطلاق  شروع کردیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں موٹروے پولیس کی جانب سے اہم سفری ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں،   موجودہ موسمی حالات میں روڈ یوزرز قومی شاہراؤں پر محتاط ڈرائیونگ کریں، موٹروے پولیس کا کہنا ہے شہری مری ایکسپریس وے اور سوات ایکسپریس وے پر بھی سفر سے گریز کریں ، موٹروے پولیس کی سفری ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہناتھا کہ اسلام آباد پشاور موٹروےایم ون ، ہزارہ ایکسپریس وے، مری ایکسپریس وے اور سوات ایکسپریس وے پر غیرضروری سفر سے گریز کریں، موٹروے پولیس نے سیلاب کے خطرے کے پیش نظر متاثرہ قومی شاہراؤں پر سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

آئی جی موٹروے پولیس خالد محمود نے قومی شاہراہوں پر افسران کو الرٹ اور چوکس رہنے کی ہدایت کی،خالد محمود آئی جی کا کہناتھا کہ موٹروے پولیس سیلاب متاثرین کی ہر ممکن اور بروقت مدد کے لئےبھر پور کردار ادا کررہی ہے،عوام سفر سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن (130) سے معلومات حاصل کریں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer