قومی کرکٹ ٹیم کے شاہنواز دھانی چھا گئے؛ ویڈیو دیکھیں

Asia Cup 2022: Twitter goes crazy as Dahani smashes two maximums in tough situation
کیپشن: Dahani
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایشیا کب 2022 کا دوسرامیچ قومی کرکٹ ٹیم اور بھارتی ٹیم کے مابین ہوا، دلچسپ مقابلے میں بھارتی ٹیم کو ٹائف ٹائم دیتے 5 کھلاڑیوں کو پاکستانی باؤلرزنے پویلین کی راہ دکھائی، اس میچ میں شائقین کرکٹ کی دلچسپی اور خوشی میں اس وقت مزید اضافہ ہوا جب شاہنوازدھانی نے 2 بڑے چھکے بھارتی باولرز کو جڑے ، سوشل میڈیا پر دھانی کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں ایشیا کپ 2022 کے افتتاحی میچ میں بھارت کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی نے شایقئن کو خوش کردیا، گرین شرٹ کی کارگردگی سے مایوس شایقئن کی خوشی اس وقت دیکھنے والی تھی جب شاہنواز دھانی نے ٹیم کےسکور میں مزید 16 رنز کا اضافہ کیا۔ 

گزشتہ ہونے والے بڑے ایونٹ کے بڑے میچ میں دھانی نے آخری وکٹ میں حارث رؤف کے ساتھ شراکت جوڑتے شائقین کو حیران کردیا، دو چھکے لگا کر ٹیم کا سکور 147 تک پہنچا دیا۔

دھانی نے بھارتی فاسٹ بھونیشور کمار کی گیند پر بال کوسٹینڈ میں بھیجا دھانی کی جارحانہ چھکوں پر دیگر کھلاڑی بھی حیرت زدہ رہ گئے، افتتاحی میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی، 147 رنز کا ہدف بھارت نے 19.4 اورز پر پورا کیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے پاکستان ٹیم کی حوصلہ افزائی کی اور محمد حسنین کی عمدہ باؤلنگ اور شاہنواز دھانی کی بیٹنگ پر انہیں مختلف عہدؤں پر تعینات بھی کیا، کچھ نے مشورہ دیا کہ دھانی کو اگلے میچ میں اوپنربھیجا جائے۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer