( ویب ڈیسک) کامیابی ایک دم انسان کے قدم نہیں چومتی اس کے لئے بہت محنت کرنا پڑتی ہے اگر بات کی جائے شوبز انڈسٹری کی تو بہت سے اداکاروں کو کامیابی جلد مل جاتی ہے تاہم بیشتر اداکاروں کو بڑے پاپڑ بیلنا پڑتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی معروف اداکارہ شروتی ہاسن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شوبز میں آنے سے قبل ریسٹورنٹس میں گایا کرتی تھیں۔حال ہی میں ایک انٹرویو میں شروتی ہاسن نے بتایا کہ وہ مشہور ہونے سے پہلے ممبئی کے علاقے جوہو کے ایک ریسٹورینٹ میں انگریزی گانے گاتی تھیں لیکن مداح اس بات سے واقف نہیں ہیں۔
اس سے قبل اداکارہ شروتی ہاسن اس بات کا اعتراف کر چکی ہیں کہ وہ اپنے بل خود ادا کرتی ہیں، اس معاملے میں والد یا والدہ ان کی مدد نہیں کرتے۔ذہن نشین رہے کہ شروتی ہاسن نامور بھارتی اداکار اور سیاستدان کمل ہاسن کی بیٹی ہیں۔
بطور اداکارہ شروتی ہاسن نے پہلی ایکشن ڈراما فلم لک میں اداکاری کی۔ اس سے قبل چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر بھی فلموں میں کام کرچکی تھیں ۔ 2012 میں انہوں نے سلمان خان کی فلم دبنگ کے تیلگو ری میک گبر سنگھ میں کام کیا جو کامیاب رہی۔ تیلگو فلموں کے ساتھ ساتھ وہ ہندی فلموں میں بھی ایک بڑی اداکارہ کے طور پر ابھری ہیں۔