ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ارطغرل غازی کے پاکستانی مداحوں کیلئے خوشخبری

ارطغرل غازی کے پاکستانی مداحوں کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بین الاقوامی شہرت یافتہ ترکش ڈرامے ارطغرل غازی سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے ترکش اداکار انگین التان دوزیاتان المعروف ارطغرل غازی ستمبر میں بلیو مسجد کے افتتاح کے لئے  پاکستان آرہے ہیں۔

ترک ڈرامہ ’’ ارطغرل غازی ‘‘ اس وقت ٹی وی ناظرین کے اعصاب پر چھایا ہوا ہے، ارطغرل غازی نے 70 سے زائد ممالک کے ناظرین سے خوب پذیرائی حاصل کی،پاکستان میں یہ ڈرامہ شہرت کی بلندیوں کو چھو رہا ہے، یہ ڈرامہ سلطنت عثمانیہ کے قیام کی جدوجہد پر بنایا گیا ہے،جس میں غازی عثمان کے والد ارطغرل کی جدوجہد کو دکھانے کی کوشش کی گئی ہے،  ترکش اداکار انگین التان دوزیاتان نے ارطغرل کا غازی کا کردار نبھایا ہے، شہرہ آفاق کردار ارطغرل غازی ان کی پہچان بن چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق  اسلام آباد میں ترکی کی طرز پر بلیو مسجد کا ریپلیکا بنانے والی معروف رہائشی منصوبے بلیو ورلڈ سٹی کی انتظامیہ ستمبر میں بلیو مسجد کے افتتاح کی تیاریاں زور و شور سے کر رہی ہے، اس کی افتتاحی تقریب میں ارطغرل غازی بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے اور استنبول کی مشہور بلیو مسجد کے ریپلیکا کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے ان کو 6 ماہ کا ملٹی پل ویزہ پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خا ن کی ہدایت پر ترک ڈرامے ارطغرل غازی کو اردو میں ڈب کرکے یکم رمضان سے پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن سے نشر کیا جارہا ہے، دیریلیش ارطغرل کو پی ٹی وی پر نشر کیے جانے کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے  خصوصی پیغام  بھی جاری کیا تھا اور انہوں نے ترک ڈرامے کو نہ صرف اسلامی بلکہ پاکستانی ثقافت و تاریخ کے بھی قریب قرار دیا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer