ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھر سے 35 لاکھ مالیت کا سونا اور نقدی چوری

 گھر سے 35 لاکھ مالیت کا سونا اور نقدی چوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) پنجاب حکومت کی کارکردگی پر ایک بار پھر سوالیہ نشان لگ گیا، عوام کو چوروں ، ڈاکوؤں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا،شہر میں وارداتوں کا سلسلہ جوں کا توں ہے اور حکومت گڈ گورننس کے ثمرات کے قصے سناکرعوام کو لولی پاپ دے رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار جاری ہے،کاہنہ میں ڈاکوؤں نے گھر سے 35 لاکھ کا سونا، قیمتی اشیا لوٹ لیں،اہل خانہ کاکہناتھا کہ ڈاکو گھر سے 10 ہزار نقدی، 3 موبائل بھی لے گئے،واقعہ کے بعد پولیس نے رواتی کارروائی کا آغاز کرتے موقع پر کچھ شواہد اکٹھے کئے،دوسری جانب سندر میں شہری جمیل کے گھر سے ڈاکوؤں نے 1 لاکھ 85 ہزار لوٹ لئے،مانگا منڈی میں ڈاکوؤں نے ظفرعباس کے گھرسے 1 لاکھ 47 ہزار لوٹ لئے۔

 بزدار سرکار کی گڈ گورننس کے ثمرات، ایک سال میں شہریوں کو دُ گنا لوٹا گیا۔ ڈاکوؤں نے رواں سال12 ارب سے زائد مالیت  کا سامان لوٹ لیا ۔ پنجاب پولیس پر حکومت کی نوازشات اور سب سے زیادہ وسائل ہونے کے باوجود لاہور سمیت صوبے بھر میں ڈاکووں اور چوروں کی لوٹ مار گذشتہ سال کی نسبت دگنی ہو گئی ۔ بزدار سرکار کے پانچویں آئی جی بھی صوبے کی عوام کو ڈاکووں چوروں کی لوٹ مار سے نہ روک سکے ۔ بارہ ارب سے ذائد مالیت کا سامان ڈاکووں نے رواں سال میں لوٹ لیا ۔

پنجاب پولیس کی کمزور قیادت میں ایک سال میں شہریوں سے لوٹے گئے سامان کی مالیت دو گنا ہوگئی، آئی جی آفس میں افسروں کی طلبی سے زیادہ کچھ نہ ہوا۔پولیس کی ناقص حکمت عملی اور کمزور قیادت کے باعث پنجاب کے رہائشیوں کو ڈاکوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔سال دو ہزار انیس میں شہری چھ ارب سے زائد کے سامان سے محروم ہوئے۔سال دو ہزار بیس میں لوٹے گئے سامان کی مالیت 12 ارب انتیس کڑوڑ اور پچاس لاکھ سے زائد ہوگئی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer