تنخواہوں کی ادائیگی نہ کرنے کا کیس، سیکرٹری بلدیات، سمیت دیگر کو نوٹس جاری  

 تنخواہوں کی ادائیگی نہ کرنے کا کیس، سیکرٹری بلدیات، سمیت دیگر کو نوٹس جاری  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ میں محکمہ بلدیات کے 400  سے زائد ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہ کرنے کے حوالے سے کیس کی سماعت، عدالت نے سیکرٹری بلدیات اور چیف افسر سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

جسٹس شاہد وحید نے ملازمین اکبر وغیرہ کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزاروں نے سیکرٹری بلدیات سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئےموقف اختیار کیا کہ میانوالی محکمہ بلدیات میں کنٹریکٹ پر بھرتی ہوئے۔  47 ریگولر اور 413 ورک چارج ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جارہی، عدالت کے حکم پر دوسال کی ادائیگی کردی گئی جبکہ آٹھ ماہ کی تنخواہیں نہیں دی جا رہیں۔

 درخواست گزاروں کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت تنخواہوں کے بقایاجات کی ادائیگی کا حکم دے، سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تنخواہوں کی ادائیگی کے حوالے سے اقدامات کر رہے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer