لاہور پولیس نے آئی جی پنجاب کے احکامات ہوا میں اُڑا دیئے

لاہور پولیس نے آئی جی پنجاب کے احکامات ہوا میں اُڑا دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) لاہور کے تھانوں کے فرنٹ ڈیسک، حوالات اور ایس ایچ اوز کے کمروں کے کیمروں کی خرابی کی وجہ سے مانیٹرنگ کا عمل رک گیا۔

آئی جی پنجاب نے تھانہ کلچر کی تبدیلی اور مانیٹرنگ کیلئے لاہور سمیت پنجاب بھر کے تھانوں میں کیمرے نصب کروائے تھے لیکن پنجاب بھر کے تھانوں میں سب سے بری حالت لاہور کے تھانوں کی ہے، فرنٹ ڈیسک اور لاک اپ کے 23،23 جبکہ 21 ایس ایچ اوز کے کمروں میں نصب کیمرے بھی خراب نکلے، آئی جی آفس کے مانیٹرنگ سیل کی رپورٹ نے کیمروں کی خرابی کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

 کیمرے خراب ہونے سے پولیس کے کاموں کی مانیٹرنگ نہیں ہوسکی، آئی جی پنجاب نے روزانہ ایس ایچ اوز کو شہریوں کی شکایات سننے کا حکم دیا تھا، لاک اپ میں 2حوالاتیوں کی موت کے بعد کیمرے لگائے گئے تھے۔

Sughra Afzal

Content Writer